Tamatar Chutney Tips in Urdu - Tamatar Chutney Totkay - Tip No. 1738

Urdu Totkay Tamatar Chutney ٹماٹر چٹنی (Tip No. 1738) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tamatar Chutney Recipe In Urdu

ٹماٹر چٹنی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1738

اشیاء:
سبزٹماٹر 900گرام
پیاز ایک عدد(بڑا)
سیب ایک عدد(بڑا)
جو ء کا سرکہ 300ملی لیٹر
اچار مصالحہ ایک چائے کا چمچ
کشمش 60گرام
نمک چائے کا چمچ
شوگر فری سویٹنر 285گرام چینی برابر
ترکیب:
اچار مصالوں سے میری مراد رائی، کلو نجی، کا لی مرچ کے دانے (ایک ایک چائے کا چمچ) اور ایک خشک سرخ مرچ ہیں۔ ٹماٹروں اور پیاز کو کاٹ لیں۔ سیب کو چھیل کر کاٹ لیں۔ سبزیوں اور سیب کو ایک سوس پین میں رکھ کر نصف سرکہ اور مصالحے ڈال دیں۔ پھر انہیں ہلکی آنچ پر اُبالیں تاکہ وہ نرم ہو جائیں ۔ آہستہ آہستہ کر کے باقی سرکہ بھی ڈال دیں۔ پھر باقی اجزاء ڈال کر اتنا پکائیں کہ سب اشیاء نرم ہو جائیں ۔ چولہے سے اُن کو گرم گرم ہی تباتوں(jars) میں ڈال دیں۔ 2سے3ماہ تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba