Tamatar Aur Dhaniay Ka Soup Tips in Urdu - Tamatar Aur Dhaniay Ka Soup Totkay - Tip No. 952

Urdu Totkay Tamatar Aur Dhaniay Ka Soup ٹماٹر اور دھنیے کا سوپ (Tip No. 952) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bachon Ke Soup in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tamatar Aur Dhaniay Ka Soup Recipe In Urdu

ٹماٹر اور دھنیے کا سوپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 952

اشیاء:
ٹماٹر 675گرم پکے ہوئے چھوٹے سائز
ویجیٹیبل آئل 2 کھانے کے چمچ
کڑی پتہ 1عدد
سبز پیاز 4 عدد ایک ایک انچ کے ٹکڑوں میں کٹے ہوئے
نمک 1چائے کا چمچ
لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچ
سیاہ مرچ 1چائے کا چمچ
سبز دھنیا 2کھانے کے چمچ باریک کترا ہوا
پانی 3کپ
کارن فلور 1کھانے کے چمچ
کریم 4چمچ سجانے کے لئے
ترکیب:
1۔اُبلے ہوئے پانی میں 30سکینڈ کے لئے ٹماٹر ڈالکے پھر انہیں ٹھنڈے پانی میں ڈال لیں اس طرح ٹماٹروں کا چھلکا آسانی سے اُتر جائے گا۔اب ٹماٹروں کو کوٹ لیں۔
2۔برتن میں تیل گرم کریں۔اس میں کڑی پتہ،اور ٹما ٹرڈال کر چند منٹ پکائیں یہاں تک کہ ٹماٹر نرم پڑ جائیں۔
3۔اب اس میں نمک ،لہسن ، مرچ، دھنیا اور3کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر تقریباََ 15منٹ ابا لیں۔
4۔سوپ کو آگ سے اتار کر چھان لیں۔
5۔کارن فلور کو تھوڑے سے پانی میں حل کریں اور آہستہ آہستہ سوپ میں ملاتے جائیں۔یہاں تک کہ سوپ مناسب حد تک گاڑھا ہو جائے۔
6۔سوپ کو پیالے یا گہری ڈش میں انڈیلیں۔
پیش کرنے سے پہلے پھینٹی ہوئی کریم کو سوپ پر پھیلا کر ڈال دیں۔
غذائیت:
توانائی 113کیلوریز
چکنائی 7.16گرام
جاذب چکنائی 1.37گرام
کولیسٹرول 2.8ملی گرام

More From Bachon Ke Soup