Tamatar Machli Tips in Urdu - Tamatar Machli Totkay

ٹماٹر مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Tamatar Machli Recipe In Urdu


اشیاء:۔
مچھلی ایک کلو
پیاز دو بڑی گھٹیاں
لہسن دو پوتھیاں
گھی یا زیتون کا تیل تین کھانے کے چمچے
سرخ مرچ چار عدد
ٹماٹر کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
سرکہ ایک پیالی
تازہ مٹر حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
گرم مسالہ حسب ذائقہ
ترکیب:۔
مچھلی کے قتلوں کو دھو کر صاف کر لیں۔ کٹی ہوئی پیاز اور پسا ہوا لہسن گھی میں براؤ کریں۔ پھر ٹماٹر کا افشردہ سرح مرچ(مرچوں کو ململ کے کھڑے میں باندھ کر ڈالیں تو بہتر ہو گا) نمک، گرم سالہ اور مچھلی ڈال دیں اور پکائیں۔ چمچہ ہلاتے ہوئے مچھلی کے ٹکڑے ٹوٹنے نہ پائے گل جائیں تو سرکہ ڈال دیں اور مرچوں والی پوٹلی نکال دیں۔ اب چھ کر دیکھیں نمک کم ہو تو اور ڈال دیں۔ پھر ڈش میں نکال کر مٹر کے دانے اوپر بکھیر دیں۔ اور اجوائن کا چھینٹا دے کر تقسیم کریں۔ اس کھانے کے ساتھ عموماً پھیکے چاول پسند کیے جاتے ہیں۔ روٹی سے کھانا چاہیں تو ابلے ہوئے آلو کے قتلے ضرور ڈش میں رکھیں۔

More From Machli Ke Pakwan - مزید