Tanori Chicken Tips in Urdu - Tanori Chicken Totkay

تندوری چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Tanori Chicken Recipe In Urdu

گوشت کر دھو کر خشک کریں
نمک اور لیموں کا رس گوشت پر ڈال کر کانٹے سے گودیں
ایک گھنٹہ اسی طرح پڑا رہنے دیں
پھر دہی میں تمام مصالحے ڈال کر گوشت اس میں ڈال دیں، اور کبھی کبھی پلٹ دیا کریں
دو تین گھنٹے اس طرح پڑا رہنے دیں
فریج میں آپ زیادہ دیر کے لئے رکھ سکتی ہیں جس سے گوشت اور خستہ ہوگا
اب مصالحے سمیت ایک ٹرے میں جس کے کنارے ایک ڈیڑھ انچ اونچے ہوں ڈال کر تنور یعنی اوون میں رکھ دیں
تاؤ 400F سے 350F تک رکھیں یعنی پہلے دس پندرہ منٹ 400F کے قریب اور بعد میں درمیانہ تاؤ رکھیں
جب گوشت ہلکا سرخ ہوجائے تو مکھن پگھلا کر گوشت چپڑ دیں
پھر چند منٹ اور اوون میں رہنے دیں
آپ مرغی کو سالم بھی روسٹ کرسکتی ہیں
اس صورت میں آدھا مکھن باہر کی طرف چپڑدیں اور آدھا پیسٹ میں رکھ کر چند منٹ بیک کریں
اس طریقے سے بہت خستہ اور مزیدار تنوری چکن تیار ہوتا ہے
پیش کرتے وقت روسٹ ڈش کے درمیان رکھ کر اس کے گرد آلوہلکے اُبلے ہوئے یعنی آدھے کچے پکے ہوں
چھیل کر فرائی کرکے رکھیں
ساتھ سبز سلاد رکھیں

More From Baked Dishs - مزید