Tangerine Ice Cream Tips in Urdu - Tangerine Ice Cream Totkay

ٹینجرین آئس کریم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Tangerine Ice Cream Recipe In Urdu

اشیاء:
انڈے دس عدد
کارن سٹارچ ایک ٹیبل سپون
ہاف اینڈ ہاف دو کپ
لائٹ کارن سیرپ کپ
کسا ہوا ٹینجرین کا چھلکا ایک ٹی سپون
سیمی سویٹ چاکلیٹ دو سکوئزر (ایک اونس)
ٹینجرین جوس تین کپ
آمنڈ ایکسٹر یکٹ (ایسنس بادام ) 8/1ٹی سپون
سیمی سویٹ چاکلیٹ دو سکوئزر (ایک اونس)
ترکیب:
چھوٹے پیالے میں انڈے پھینٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ درمیانے سوس پین میں چینی اور کارن سٹارچ ملا دیں۔ اس میں کارن سیرپ اور ہاف اینڈہاف ڈال دیں۔ ہلکی آنچ پر یہاں تک پکائیں کہ آمیزہ گاڑھا ہو جائے اور اس میں سے بلبلے اٹھنے لگیں۔ آہستہ سے ایک کپ آمیزہ پھینٹے ہوئے انڈوں میں ملا دیں اور انڈوں کا آمیزہ بقیہ گرم آمیزے میں ڈال دیں۔ دھیمی آنچ پر ایک منٹ پکائیں اور چمچے سے ہلائیں ٹینجر ین جوس ، ٹینجرین کا چھلکا اور بادام کا ایسنس (آمنڈا یکسٹر یکٹ) ڈال دیں۔ چاکلیٹ گرم پانی یا مائیکروویوو پر پگھلائیں اور اسے ٹینجرین کے ٹھنڈے مکسچر میں ڈال دیں۔ آئس کریم کنستر میں ڈال کر آئس کریم میکر میں فریز کر لیں۔ ٹینجر ین مالٹے کی ایک قسم ہے۔

More From Homemade Icecream - مزید