Taas Gosht Tips in Urdu - Taas Gosht Totkay - Tip No. 4035

Urdu Totkay Taas Gosht تاس گوشت (Tip No. 4035) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Taas Gosht Recipe In Urdu

تاس گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4035

سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں مکھن ڈال کر چمچہ چلائیں
اس کے بعد گوشت، پیاز، میدہ، لہسن کے جوے، ادرک ، نمک، سفید مرچ پاؤڈر ڈال کر 3-4منٹ تک فرائی کر یں
اس کے بعد اس میں ٹماٹو پیسٹ اور سرخ مرچوں کا پیسٹ ڈال کر مزید 5-10منٹ تک درمیانی آنچ پر پکائیں
مصالحہ جب بھننے لگے تو اس میں دودھ شامل کر یں اور ایک ابال آنے تک ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر گوشت گلنے اور پانی خشک ہونے تک پکائیں
آلو ، گاجر اور سیم کو اسٹیم بوائل کر یں
چاولوں کو ایک کنی رہنے تک ابال لیں
باریک باریک جالی والا اسٹیمر سوس پین لیں اور اس میں پانی گرم کر یں
اسٹیمنگ پلیٹ میں پہلے ابلے ہوئے چاول بچھا کر اس پر گوشت کا آمیزہ رکھیں
اس کے اطراف سے اسٹیم کی ہوئی سبزیاں رکھ کر کدوکش کیا ہوا پنیر چھڑکیں
آخر میں گرم مصالحہ پاؤڈر چھڑکیں اور ٹماٹر کے سلائس رکھیں اور اسٹیمنگ پلیٹ کو سوس پین کے اوپر رکھ کر ڈھکن ڈھک کر 15-20منٹ تک پکائیں
تاس گوشت تیار ہے

More From Gosht Aur Beef