Chicken Karn Soup Tips in Urdu - Chicken Karn Soup Totkay - Tip No. 711

Urdu Totkay Chicken Karn Soup چکن کارن سوپ (Tip No. 711) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Murgh Ka Soup in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chicken Karn Soup Recipe In Urdu

چکن کارن سوپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 711

اجزاء:
مرغی ایک پاو (ابلی ہوئی)
مکئی کے دانے ایک چائے کی پیالی
مرغی کے گوشت کے ٹکڑے حسب ضرورت یا آدھی پیالی
کارن فلور آدھی پیالی
اجینو موٹو دو چائے کے چمچے
انڈے تین عدد
چلی ساس تھوڑی سی
ہری مرچ چند عدد
وہائٹ اینگر تھوڑاسا
نمک حسب ضرورت
طریقہ:
مکئی کے دانوں کو کابلی چنو ں کی طرح رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں ۔صبح کو ابال کر رکھ لیں موٹا موٹا پیس لیں ۔مرغ کی یخنی چھان کر نکال لیں اور اس میں مکئی کے پسے ہوئے دانے ملا دیں ۔ ساتھ ہی یخنی مرغ کے ابلے ہوئے گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بھی ڈال دیں اور کچھ دیر چولہے پر پکنے کے لئے رکھ دیں تقر یباء دو منٹ کے بعد اجینوموٹو اور نمک ملادیں اب تھوڑا سا کارن فلور تھوڑے سے پانی میں گھول لیں اور ابلے ہوئے سوپ میں ڈال دیں ۔چمچہ بابر ہلاتے جائیں اور ہلکا پھینٹاہوا انڈا تھوڑا تھوڑا کرکے ڈالیں اورجلدی جلدی چمچہ چلائیں
سوپ میں انڈے کے لچھے بن جائیں گے ۔ جیسے ہی سوپ گاڑھا ہو چولہے سے اتار لیں ۔اس پر تھوڑی سی چلی ساس اور وہائٹ اینگر ،بعیر بیج کے ہری مرچ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ڈال دیں ۔ چکن کارن سوپ تیار ہے ۔

More From Murgh Ka Soup