Sagodanah Ki Kheer 2 Tips in Urdu - Sagodanah Ki Kheer 2 Totkay

ساگودانہ کی کھیر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Sagodanah Ki Kheer 2 Recipe In Urdu

اشیاء:
دودھ لیٹر
ساگودانہ کھانے والے دو چمچے
چینی حسب پسند
کیوڑا کھانے والا ایک چمچہ
چاندی کے ورق حسب پسند
ترکیب:
ساگودانہ کو صاف کر کے چن لیجئے۔ ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر دودھ کو پکائیے۔ دودھ کو تین چار ابال آجائیں تو سوگودانہ ڈال دیجئے اور ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ چمچہ برابر چلاتے رہیے ورنہ ساگودانہ نیچے لگ جائے گا۔ ساگودانہ پک پک کر پھول جائے تو چمچہ اچھی طرح چلا کر چینی ڈال دیجئے۔ چینی کا پانی خشک ہوجائے اور ساگودانہ پک کر گاڑھا ہو جائے تو کیوڑا ڈال کر نیچے اتار لیجئے اور کسی پلیٹ میں نکال کر رکھ دیجئے۔ٹھنڈا ہو جانے پر اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔ ساگودانہ کی مزے دار کھیر تیار ہے۔

More From Yummy Sweet Dish - مزید