Suji Ka Halwa Tips in Urdu - Suji Ka Halwa Totkay - Tip No. 3436

Urdu Totkay Suji Ka Halwa سوجی کا حلوہ (Tip No. 3436) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Yummy Sweet Dish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Suji Ka Halwa Recipe In Urdu

سوجی کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3436

اشیاء:
سوجی ایک پاؤ
گھی ڈیڑھ پاؤ
شکر سوا کلو
میوہ حسب ضرورت
ترکیب:
پہلے تمام میوہ جات کاٹ کر رکھ لیں۔پھر شکر کا قوام اتنا ہی سخت رکھیں جتنا کہ حلوہ رکھنا ہو۔ گھی میں الائچی داغ کرکے سوجی کو ہلکی آنچ پر بھونیں۔جب سرخی آجائے اور خوشبو دینے لگے تو تمام میوہ کو بھی اس میں ملا دیں۔ پھر قوام ملا کر ہلکی آنچ پر بھونیں جب گھی چھوڑ دے تومیٹھا عطر دو قطرے یا عرق کیوڑہ وگلاب پانچ تولے ملا کر کسی سینی میں جما لیں۔ پھر ورق چاندی کے لگائیے۔ پستے بادام کی ہوائیاں خوبصورت بنانا ہو تو چھڑک کر کسی چاقو سے حسب پسند قتلیاں تراش لیں۔ لیکن نکالنے کی ضرورت نہیں۔ جب ٹھنڈا ہوجائے تو سینی کے پیندے پر آنچ دے کر نکال لیں۔

More From Yummy Sweet Dish