Tamatar Gosht Tips in Urdu - Tamatar Gosht Totkay - Tip No. 3486

Urdu Totkay Tamatar Gosht ٹماٹر گوشت (Tip No. 3486) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tamatar Gosht Recipe In Urdu

ٹماٹر گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3486

اشیاء:
گوشت آدھا کلو
لہسن آدھی گٹھی
ٹماٹر ایک پاؤ
سرخ مرچ حسب ضرورت
سوکھا دھنیا پسا ہوا چائے کا ایک چمچ
گھی آدھا پاؤ
پیاز آدھا کلو
ادرک چوتھائی چھٹانک
نمک حسب ذائقہ
گرم مصالحہ پسا ہوا چائے کا ایک چمچہ
سفید زیرہ ایک چمچ
ترکیب:
پیاز لچھے دار بھونیں اور بادامی ساکر لیں۔ اب اس پر گوشت ڈالیں۔ تھوڑا سا بھوننے کے بعد نمک، سرخ مرچ اور پساہوا گرم مصالحہ ڈال دیں اور بھونتے جائیں۔ اب تھوڑا سا پانی ڈال کر دم پر لگا دیں چند منٹ کے بعد ڈھکن اتار یں اور ٹماٹر کاٹ کر ڈال دیں اور دوبارہ دم پر لگا دیں۔جب ٹماٹر پک کر بالکل گوشت کے ساتھ مل جائیں توہرا دھنیا ڈال کر اتارلیں اورکھانے کے لئے پیش کر یں۔ انتہائی لذیذ سالن ہوگا۔ گھر والے بہت پسندکر یں گے۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht