Vanilla Ice Cream Tips in Urdu - Vanilla Ice Cream Totkay

ونیلا آئس کریم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Vanilla Ice Cream Recipe In Urdu

نان اسٹک پین میں دودھ اور کریم ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں اور لکڑی کے چمچ سے مکس کریں\
پیالے میں انڈے کی زردی ،ونیلا ایسنس اورشکر ڈال کر خوب پھینٹیں اس کے بعد اس میں کریم اور آدھی پیالی دودھ کے آمیزے کو زردی میں ڈال کر بیٹر سے اچھی طرح مکس کریں
اس کے بعد زردی والے آمیزے کو ساس پین میں گرم ہوتے ہوئے آمیزے میں شامل کر کے ہلکی آنچ پر آٹھ منٹ تک پکائیں
آمیزہ اتنا گاڑھا ہوجائے کہ چمچے پر اس کی کوٹنگ سی بننے لگے تو ساس پین کو چولہے سے ہٹا لیں
آمیزے کو چھان کر سانچے میں ڈالیں اور ڈھانپ کر فریزر میں رکھیں
اس کے بعد نکال کر بیٹر سے پھینٹ کر دوبارہ چھ سے آٹھ گھنٹے کے لئے فریزر میں رکھ دیں
مزیدار آئسکریم تیار ہے

More From Homemade Icecream - مزید