Thai Silver Fish Kari Tips in Urdu - Thai Silver Fish Kari Totkay

تھائی سلورفش کری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Thai Silver Fish Kari Recipe In Urdu

اجزاء:
سر مئی مچھلی 500گرام
لیموں کا رس تین کھانے کے چمچے
املی کا رس چار عدد
تازہ سبزیاں ایک کپ
کٹی ہوئی ہری مرچ تین کھانے کے چمچے
ٹماٹر 5عدد
فش سوس تین کھانے کے چمچے
ترکیب:
ایک گہرے برتن میں مچھلی ڈالیں پھر اس میں لیموں کا رس، املی، کٹی ہوئی مرچیں، سویا سوس اور فش سوس ملا کر تقریباً ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ سبزیاں اس موسم میں جو آپ کو پسند ہوں وہ آپ اس ڈش میں ابال کر شامل کر سکتی ہیں۔ ایک سوس پین میں دوکپ پانی ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں پھر اس میں مصالحہ لگی ہوئی مچھلی ڈالیں اور 5منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد سبزیاں ملائیں ٹماٹر کا چھلکا اتار لیں اور اس کے چوکور ٹکڑے کر کے شامل کر لیں حسب ذائقہ نمک اور مرچیں ڈالیں چمچہ چلاتی رہیں جب مچھلی گل جائے تو ابا لیں۔ ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کر یں ۔ یہ ڈش 4-3افراد کے لئے کافی ہے۔

More From Machli Ke Pakwan - مزید