Tikka Boti Tips in Urdu - Tikka Boti Totkay - Tip No. 3020

Urdu Totkay Tikka Boti تکہ بوٹی (Tip No. 3020) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kebab Aur Tikka in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tikka Boti Recipe In Urdu

تکہ بوٹی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3020

اجزاء:
گوشت(بغیر ہڈی کا دستی کا) کلو
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
ادرک/لہسن (پیسٹ) ایک کھانے کا چمچ
دہی ایک چھٹانک
نمک، سرخ مرچ حسب ذائقہ
سوکھا دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
تیل ایک کپ
ترکیب:
گوشت کے ایک ایک انچ کے چوکو رمربع ٹکڑے کٹوالیں۔ گوشت ابال کر نیم گلا لیں اور پانی خشک کر کے اتار لیں(پانی اتنا ہی ڈالیں جو مناسب ہو)سب مصالحے پیس کر دہی میں ملا دیں۔ گوشت کے ٹکڑے ٹھنڈے ہو جائیں تو ان پر یہ دہی لگا دیں۔ اب یہ ٹکڑے سلاخوں پر پرو دیں اور دہکتے ہوئے کوئلوں پر سینک کر سرخ کر لیں۔ ساتھ ساتھ تھوڑا تھوڑا سا گھی ٹپکاتے جائیں۔ جب وہ کوئلوں پر گرتا ہے اور اس کا دھواں تکوں کو لگتا ہے تو بہت مزے دار ہو جاتے ہیں ۔ کٹی ہوئی پیاز کے لچھوں اور لیموں کی قاشوں کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Kebab Aur Tikka