Tikka Kabab Tips in Urdu - Tikka Kabab Totkay

تکہ کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Tikka Kabab Recipe In Urdu

اجزاء:
گوشت ڈیڑھ کلو
لیموں ایک عدد
پیاز ایک عدد
لہسن دو جوے
دہی ڈیڑھ پیالی
سرکہ 4کھانے کے چمچے
گرم مصالحہ دو چائے کا چمچہ
سرخ مرچ دو چائے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
ادرک ایک ٹکڑا دو انچ کا
ترکیب:
گوشت کے دو انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں اور لیموں کا رس لگا دیں۔ اب آدھا پیاز کاٹ کر رکھ لیں اور باقی آدھا پیاز، لہسن، ادرک سل پر باریک پیس لیں اور دہی سرکہ، گرم مصالحہ، نمک اور سرخ مرچ میں حل کر کے گوشت میں یہ تمام مصالحہ اچھی طرح ملا دیں اور فریج میں رات بھر رکھ دیں۔ اگلے روز ان گوشت کے ٹکڑوں کو سیخ میں لگا لیں ہر بوٹی کے بعد ایک ٹکڑا پیاز اور ٹماٹر کا بھی لگاتی جائیں اور کوئلے اچھی طرح دہکا کر یہ تکے سینک لیں دھیان رہے کہ تکے اوپر سے بہت جلد نہ پک جائیں۔ کوئلوں سے مناسب فاصلے پر رکھیں تاکہ گوشت اندر سے بھی اچھی طرح گل جائے۔ سیخوں کو وقفے وقفے سے گھماتے جائیں تاکہ تکے تمام اطراف سے پک جائیں۔ نان اور پودینے کی چٹنی کے ساتھ تناول فرمائیں۔

More From Kebab Aur Tikka - مزید