Multani Tikkay Tips in Urdu - Multani Tikkay Totkay

ملتانی تکے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Multani Tikkay Recipe In Urdu

اشیاء:
گوشت آدھا کلو
ٹماٹر تین عدد
گھی 100گرام
لہسن 8جوئے
ہلدی زیرہ آدھا چمچ
پیاز تین عدد
دہی ایک کپ
آلو دو عدد
ادرک ایک عدد
نمک مرچ حسب پسند
ترکیب:
ایک برتن میں دہی، مرچ، گرم مصالحہ، ہلدی اور ادرک ڈال دیں۔ انہیں اچھی طرح ملا کر گوشت کے ٹکڑوں پر لگا دیں۔ اب ٹماٹر اور پیاز گول کاٹ لیں۔ آلو بھی ابال کر گول گول کاٹ لیں۔ آدھا گھنٹے بعد دیگچی میں گھی گرم کر کے مصالحے والا گوشت برابر برابر بچھا دیں اوپر ابلے آلو ٹماٹر کے قتلے اور پیاز بچھا دیں۔دھنیا کتر کر ڈال دیں ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر مضبوطی سے ڈھکن ڈھانپ دیں اور برتن کو ئلوں کی بھٹی یا اوون میں رکھ دیں جب گوشت گل جائے تو نکال کر تناول فرمائیں۔

More From Kebab Aur Tikka - مزید