Tikkay Kuttay Masalay Walay Tips in Urdu - Tikkay Kuttay Masalay Walay Totkay - Tip No. 3385

Urdu Totkay Tikkay Kuttay Masalay Walay تکے کٹے مصالحے والے (Tip No. 3385) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kebab Aur Tikka in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tikkay Kuttay Masalay Walay Recipe In Urdu

تکے کٹے مصالحے والے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3385

اشیاء:
گوشت کلو(انڈر کٹ کی بوٹیاں تکوں کے لئے)
لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچے
ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچے
پیاز (بڑی) ایک عدد
دہی کپ
کچری پاؤڈر دو چائے کے چمچے
جائفل ، جاوتری چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
لونگ پانچ عدد
ثابت سیاہ مرچیں 10عدد
بڑی الائچی ایک عدد
کچا پپیتا پیسٹ دو کھانے کے چمچے
ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچہ
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ
کالا زیرہ چائے کا چمچہ
دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا
سونف ایک چائے کا چمچہ
سوکھی بڑی سرخ مرچیں چار عدد
کباب چینی چائے کا چمچہ
تیل کپ
ترکیب:
گوشت کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں اس کے بعد کچن ہیمر سے گوشت کوکوٹ لیں یا کانٹے سے گودھ لیں۔ ثابت دھنیا اور سفید زیرہ بھون کر پیس لیں اس کے بعد اس میں کچری پاؤڈر جائفل ، جاوتری، لونگ ، ثابت سیاہ مرچیں، بڑی الائچی، کالا زیرہ دار چینی، سونف سوکھی بڑی سرخ مرچیں اور کباب چینی ملا کر موٹاموٹا پیس لیں۔ گوشت کو ایک تسلے میں نکال کر اس میں پسے ہوئے مصالحے، ادرک، لہسن پیسٹ، پپیتا پیسٹ ڈال کر مکس کر کے 3-4گھنٹوں تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ ایک سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر گولڈن ہونے تک فرائی کر یں اس کے بعد اس میں میرینٹ کئے ہوئے تکے ڈال کر چمچہ چلائیں۔ دہی ڈال کرمصالحہ بھونیں ابال آنے کے بعد ڈھکن ڈھک کر درمیانی آنچ پر گوشت کے گل جانے تک پکائیں۔ مزیدار تکے کٹے مصالحے والے تیار ہیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر خوبصورتی سے گارنش کر کے نان یا پراٹھوں کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Kebab Aur Tikka