Tilon Wala Chicken Tips in Urdu - Tilon Wala Chicken Totkay - Tip No. 1452

Urdu Totkay Tilon Wala Chicken تلوں والا چکن (Tip No. 1452) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Boneless in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tilon Wala Chicken Recipe In Urdu

تلوں والا چکن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1452

اشیاء:
چکن بریسڈ چار عدد
لہسن پانچ عدد سے چھ عدد(پوتھیاں )
سبز پیاز ایک عدد میڈیم سائز
سرخ مرچ(ثابت ) دو عدد(خشک )
سفید تل دو ٹیبل سپون
مکئی کے دانے ایک ٹیبل سپون
تیل ایک ٹیبل سپون
ڈرک سوس(چٹنی) دو ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
سرکہ(پسندیدہ) دو ٹیبل سپون
سفید سرکہ ایک ٹیبل سپون
تلوں کا تیل ایک ٹیبل سپون
ترکیب:
1۔چکن بریسڈ کے گوشت کو اچھی طرح سے صاف کر لیں صاف کرنے کے بعد اچھی طرح دھو لیں دھونے کے بعد خشک کر کے ایک انچ کے سائز کے ٹکڑے بنا لیں۔
2۔اس کے بعد اب لہسن کو چھیل لیں چھیلنے کے بعد ٹکڑے بنا لیں ، اس کے بعد پیاز کو اچھی طرح سے چھیل لیں چھیلنے کے بعداس کے بھی ٹکڑے بنا لیں۔ ٹکڑے بنانے کے بعداس کے سبز پتے سجاوٹ کے لئے رکھ دیں ۔ اس کے بعد سرخ مرچ کو دھو لیں۔ دھونے کے بعد اچھی طرح سے خشک کر کے گول گول سلائس بنا لیں۔
3۔اس کے بعد اب سفید تلوں کو گرم توے پر اچھی طرح سے براؤن کر لیں۔ اس کے بعد مکئی کے دانوں کو آدھے کپ پانی میں ڈال کر بھگو دیں ۔ بھگو نے کے بعد ایک طرف رکھ دیں۔
4۔اس کے بعد فرائی پین میں تیل ڈال کر گرم کر یں۔ جب تیل گرم ہو جائے توا س میں کتری ہوئی لہسن اور کتری ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح سے فرائی کر لیں۔
5۔اس کے بعد اب جلدی سے اس میں چکن بریسڈ کے ٹکڑے ڈال دیں، ٹکڑے ڈالنے کے بعد اچھی طرح سے پکائیں،اور حرارت تیز کر لیں اچھی طرح پکانے کے بعد اب اس میں پسندیدہ سرکہ ڈال دیں۔ سرکہ ڈالنے کے بعداس میں ایک کپ پانی ڈال دیں۔ پانی ڈالنے کے بعد اچھی طرح سے ابال لیں۔ ابالنے کے بعد ایک منٹ کے لئے پکائیں۔
6۔ اس کے بعد اب مکئی کے دانے پانی میں سے نکال لیں، نکالنے کے بعد دو منٹ سے تین منٹ کے لئے خشک ہونے دیں۔ جب دانے اچھی طرح سے خشک ہو جائیں تو اس میں نمک اور سفید سرکہ ڈال دیں ، ڈالنے کے بعد ساتھ ہی تلوں کا تیل ڈال کر اچھی طرح سے مکس کر لیں۔
7۔اس کے بعد اب اس میں ڈش کو پیش کرنے سے پہلے اس کے اوپر روسٹ کئے ہوئے تل ڈال دیں۔ تل ڈالنے کے بعد اس کے اوپر سبز پیاز کے پتے ڈال کر اچھی طرح سے سجاوٹ کر دیں۔
غذائیت:
کیلوریز (حرارے) 245
پروٹین 26.3
چکنائی 13.2
کاروہائیڈریٹس 2.8
فائبر ز(ریشے ) 0.4

More From Chicken Boneless