Til Ki Chatni, Chana Cake Tips in Urdu - Til Ki Chatni, Chana Cake Totkay - Tip No. 1907

Urdu Totkay Til Ki Chatni, Chana Cake تِل کی چٹنی ، چناکیک (Tip No. 1907) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Til Ki Chatni, Chana Cake Recipe In Urdu

تِل کی چٹنی ، چناکیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1907

اجزاء:
چنے دو کپ(ابلے ہوئے)
لہسن کے جوئے دو عدد(کوٹ لیں)
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ہری پیاز سات عدد(صرف سفید حصہ لیں)
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچے(چوپ کیا ہوا)
انڈا ایک عدد(پھینٹ لیں)
میدہ دو کھانے کے چمچ
نمک ملا ہوا میدہ حسب ضرورت
تیل شیلوفرائی کرنے کے لئے
نمک حسب ذائقہ
ہری مرچ 3۔2عدد
سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
لیموں کا قاشیں حسب ضرورت(گارنشنگ کیلئے)
ہرا دھنیا کے پتے حسب ضرورت (گارنشنگ کے لئے)
تل کی چٹنی کے لئے :
تلوں کا روغنی پیسٹ دو کھانے کے چمچے
لیموں ایک عدد(رس نکال لیں)
لہسن کے جوئے دو عدد(کوٹ لیں)
ترکیب:
# ابلے ہوئے چنوں میں سے پانی نتھار کر انہیں گرائنڈ رمیں گرائنڈ کر لیں ۔ اس کے بعد اس میں لہسن، ہری پیاز، زیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر ڈال کر اتنا گرائنڈ کر یں کہ ایک یکساں پیسٹ تیار ہو جائے۔
# چنے کے پیسٹ کو ایک پیالے میں نکال کر اس میں ہری مرچ، ہرا دھنیا ،انڈہ اور میدہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ حسب ذائقہ نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر دوبارہ مکس کر یں۔ اگر پیسٹ زیادہ گیلا اور پتلا ہوہوتو تھوڑا سا میدہ اور شامل کر سکتے ہیں۔ چنو ں کے مکسچر کے چوکور کیک بنا لیں۔
تل کی چٹنی بنانے کے لئے:
# ایک پیالے میں تلوں کا پیسٹ ،لیموں کا رس، لہسن اور حسب ضرورت پانی ڈال کر گاڑھا سا پیسٹ تیار کر لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
# میدہ لگے ہاتھوں سے چنے کے پیسٹ کے درمیانے سائز کے 12عدد کیک بنا لیں۔
# ایک فرائی پین میں تیل گرم کر یں اور اس میں چنے کے بنائے ہوئے کیک ڈال کر اسے دونوں طرف سے کرسپی گولڈن براؤن ہو جانے تک فرائی کر لیں۔
# فرائی کئے ہوئے کیک کو احتیاط سے چمچے کی مدد سے فرائی پین میں سے نکال کر پیپر ٹاول پہ رکھ کر اس کا اضافی تیل جذب کر لیں۔
# مزیدار ہر دھنیا اور چنا کیک کو تل کر چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Cake