Till Lagay Kabab Tips in Urdu - Till Lagay Kabab Totkay - Tip No. 1837

Urdu Totkay Till Lagay Kabab تل لگے کباب (Tip No. 1837) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Till Lagay Kabab Recipe In Urdu

تل لگے کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1837

اشیاء:
قیمہ آدھا کلو (بغیر ہڈی کا)
بھنے ہوئے چنے کا آٹا چھ چمچے
دھنیا ایک چچ(پسا ہوا)
ٹماٹر تین عدد
لہسن دس جوئے
ادرک، پیاز ایک، ایک عدد بڑی
انار دانہ ،تل ایک، ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
گر م مصالحہ حسب ذائقہ
ترکیب:
پہلے قیمے کو نمک ڈال کر باریک پیس لیں۔ اس میں ادرک، لہسن ،گرم مصالحہ، بھنے ہوئے چنے کا آٹا، سرخ مرچ، ہرا دھنیا اور انار دانہ پیس کر خوب یکجان کر لیں اور مصالحے قیمے میں مکس کرنے کے بعد کچھ دیر رکھیں اور پھر اس کی مناسب سائز کی ٹکیاں بنا لیں یا اگر چاہیں تو گول شیپ دے دیں ساتھ میں تیل اوپر سے لگا دیں۔ اب ایک کھلے منہ کی دیگچی میں اتنا پانی ڈالیں کہ آدھی دیگچی ڈوب جائے اب دیگچی کے منہ پر کپڑا باندھ دیں اور جو کباب آپ نے تیار کئے ہیں اس کپڑے پر رکھ دیں اور دیگچی کو چولہے پر رکھ دیں تاکہ پانی ابل جائے کبابوں کو اوپر سے ڈھک دیں۔ جب کباب بھاپ میں پک جائیں تو دیگچی سے اتار لیں اب ان کبابوں کو فرائی پین میں تیل یا گھی ڈال کر سرخ کر لیں پیاز اور ٹماٹر کو باریک کاٹ لیں اور پھر ان کبابوں کو تلی ہوئی پیاز اور اناردانہ کی چٹنی کے ساتھ نوش فرمائیں۔

More From Cutlus Aue Kebab