Toffee Samosa Tips in Urdu - Toffee Samosa Totkay - Tip No. 6014

Urdu Totkay Toffee Samosa ٹافی سموسہ (Tip No. 6014) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Punjabi Samosa, Pakora, Kabab And Snacks in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Toffee Samosa Recipe In Urdu

ٹافی سموسہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6014

چکن بر یسٹ کو صاف دھو کر نمک ،لہسن ،اور لیموں کے رس سے میر ینیٹ کرکے رکھ دیں ۔پھر فرائینگ پین میں  اولیو آئل کر ہلکا ساگرم کریں اور اس میں چکن بریسٹ کو تیز آنچ پر سنہری ہونے تک فرائی کریں۔
 آنچ ہلکی کر کے ڈھک کر اتنی دیر پکا ئیں کہ چکن اچھی طرح گل جائے اور اس کا اپنا پانی خشک ہوجائے۔ اسے لکڑی کے چمچ سے کچلتے ہوئے ریشہ کر لیں اور اس میں ابلا ہوا میش کیا ہوا آلو ، باریک چوپ کیا ہوا ہر ادھنیا ، چکن پاوٴڈ ر اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح
ملا ئیں اور چو لہے سے اتا ر کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں ۔
سوجی اور میدے کو ملا کراس میں نمک اور دو کھانے کے چمچ بناسپتی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں ، پھر ہلکا ہلکا پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے سخت گوندھ کر کچھ دیر کے لئے رکھ دیں ۔
چھوٹی چھوٹی پوریاں بیل کر ان کے درمیان میں تیار کی ہوئی چکن کی فلنگ رکھے اور ان کو اس طرح فولڈ کریں کہ ٹافی کی شکل میں آجائے ۔ بناسپتی میں سنہری فرائی کر لیں ۔

More From Punjabi Samosa, Pakora, Kabab And Snacks