Stir Fry Anday Tamatar Kay Sath Tips in Urdu - Stir Fry Anday Tamatar Kay Sath Totkay - Tip No. 2024

Urdu Totkay Stir Fry Anday Tamatar Kay Sath سٹر فرائی انڈے ٹماٹر کے ساتھ (Tip No. 2024) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Stir Fry Anday Tamatar Kay Sath Recipe In Urdu

سٹر فرائی انڈے ٹماٹر کے ساتھ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2024

اجزاء:
ٹماٹر 250گرام
کارن سٹارچ دس گرام
پی نٹ آئل 30ملی لیٹر
ادرک ہر ایک تھوڑا
پیاز ہر ایک تھوڑا
ایم ایس جی ہر ایک تھوڑا
انڈے چھ عدد
نمک 15گرام
ترکیب تیاری:
انڈوں کو پیالوں میں پھینٹیں ۔ ان میں نمک اور کٹا ہوا پیاز بھی شامل کر لیں۔ ٹماٹر تھوڑی دیر ابلتے پانی میں ڈال کر نکال لیں۔ ان کا چھلکا اتار دیں اور ریشے صاف کر دیں۔ ان کو لمبائی میں آدھا آدھا کاٹیں اور پھر کر اس کٹ سے پچروں کی شکل میں کاٹ لیں۔
پکانے کی ترکیب:
پین میں تیز آنچ پر 20ملی لیٹر پی نٹ آئل گرم کر یں اور انڈے سٹر فرائی کر یں۔ ان کو پکا کر اتار لیں۔
پین کو دوبارہ گرم کر کے اس میں آئل ڈال دیں۔ جب گرم ہوجائے اس میں کچلے ہوئے پیاز اور ادرک ٹماٹر کے ٹکڑوں کے ساتھ سٹر فرائی کر یں۔ انڈے ، نمک اور ایم ایس جی شامل کر دیں۔ سٹر فرائی کر یں۔ اگر انڈے سوپی ہوں تو تھوڑی سی کارن سٹارچ کے ساتھ گاڑھا کر لیں۔ پلیٹ میں ڈال کر پیش کر یں۔

More From Chinese Food