Tamatar Kay Bread Stick Tips in Urdu - Tamatar Kay Bread Stick Totkay - Tip No. 1002

Urdu Totkay Tamatar Kay Bread Stick ٹماٹر کے بریڈ سٹک (Tip No. 1002) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tamatar Kay Bread Stick Recipe In Urdu

ٹماٹر کے بریڈ سٹک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1002

اشیاء:
آٹا 2کپ
نمک آدھا چائے کا چمچ
خمیر آدھاچائے کا چمچ
شہد 1چائے کا چمچ
زیتون کا تیل 1چائے کا چمچ
گرم پانی تقریباََ پونا کپ
خشک ٹماٹر 6عدد
سکمڈ ملک 1کھانے کا چمچ
خشخاش 2چائے کے چمچے
ترکیب:
1۔نمک ،آٹا اور خمیر کوفوڈپرسیسر میں ڈالیں ۔ اس میں شہد اور زیتون کا تیل ڈال کر پروسیس کر یں ۔ ساتھ ساتھ پانی ڈالیں ۔پانی صرف اتنا ڈالیں کہ آٹانرم ہو جائے۔
2۔آٹے کو تخت یا پتھر کی ہموار سل پر ڈالیں اورا چھی طرح گوند ھ لیں ۔
3۔ٹماٹر بھی آٹے میں شامل کر کے گوندھ لیں ۔آٹے کے 16گولے بنا کر رکھ دیں اور5منٹ پڑا رہنے دیں ۔
4۔اوون F ْ300 پر گرم کر لیں ہر گولے کو ہاتھوں کی مدد لمبی سلاخ کی شکل دیں اس طرح 11انچ لمبی اور آدھا انچ موٹی سٹک بنا لیں ۔ تمام سٹک بیکنگ شیٹ پر رکھ کر پندرہ منٹ کیلئے کسی گرم جگہ پر رکھ دیں ۔یہاں تک کہ سٹک کی موٹائی مزید بڑھ جائے۔
5۔ہرسٹک پربرش کی مدد سے دودھ لگائیں خشخاش کے دانے بکھر دیں 30منٹ کیلئے بیک کریں گرماگرم پیش کریں۔
غذائیت:
توانائی 82کیلوریز
چکنائی 3.53گرام
جاذب چکنائی 0.44گرام
کولیسٹرول 0
فائبر 0.44گرام

More From Baked Dishs