Tamatar Cocktail Tips in Urdu - Tamatar Cocktail Totkay

ٹماٹرکاک ٹیل کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Tamatar Cocktail Recipe In Urdu

اجزاء:
بڑے پکے ہوئے ٹماٹر آٹھ عدد
چھوٹا پیاز ایک عدد
سیلری پتوں کے ساتھ دو گانٹھیں
اجمودہ کے پتے (پارسلے) تین گانٹھیں
پانی آدھا کپ
تیز پتا ایک عدد
نمک آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ ایک چوتھائی () چائے کا چمچ
ووسسٹر شائر سوس ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
ٹماٹروں کو چوتھائی حصوں میں کاٹ لیں ۔ پیاز کو چھوٹا چھوٹا کاٹیں ۔ سیلری اور پارسلے کے پتوں کو اچھی طرح پیس لیں ۔ سبزیوں اور تیز پتے کو پانی میں نصف گھنٹہ یا اس وقت تک ابالیں کہ وہ بہت نرم ہو جائیں ۔ پھر انھیں تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے دیں اور اچھی طرح باہم ملا لیں ۔ آخر میں نمک ،کالی مرچ اور سووسسٹر شائر سوس کے ساتھ ٹھنڈا کر کے پیش کر یں۔ آپ اسے مختلف اشیا ء کو ملا کر ذائقہ بدل بدل کر بھی پیش کر سکتے ہیں جیسے کہ ٹماٹر اور سنگترے یا ٹماٹر اور کھیرے کا مرکب بنا کر بھی اچھا ذائقہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

More From Cocktail - مزید