Tamatar Machli Tips in Urdu - Tamatar Machli Totkay

ٹماٹر مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Tamatar Machli Recipe In Urdu

اشیاء:
مچھلی ایک کلو
پیاز دو بڑی گٹھلیاں
لہسن دو پوتھیاں
گھی یا زتیون کا تیل تین کھانے کے چمچے
سرخ مرچ چار عدد
ٹماٹر کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
سرکہ ایک پیالی
تارہ مٹر حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
گرم مصالحہ حسب ذائقہ
ترکیب:
مچھلی کے قتلوں کو دھو کر صاف کر لیں۔ کٹی ہوئی پیاز اور پسا ہوا لہسن گھی میں براؤن کر یں۔ پھر ٹماٹر کا افشردہ سرخ مرچ ( مرچوں کو ململ کے کپڑے میں باندھ کر ڈالیں۔ تو بہتر ہوگا) نمک ،گرم مصالحہ اور مچھلی ڈال دیں اور پکا ئیں۔ چمچہ چلاتے ہوئے مچھلی کے ٹکڑے ٹوٹنے نہ پائیں گل جائیں تو سرکہ ڈال دیں اور مرچوں والی پوٹلی نکال دیں ۔ اب چکھ کر دیکھیں نمک کم ہو تو اور ڈال دیں۔ پھر ڈش میں نکال کر مٹر کے دانے اوپر بکھیر دیں ۔ اور اجوائن کا چھینٹا دے کر تقسیم کر یں۔ اس کھانے کے ساتھ عموماََ پھیکے چاول پسند کیے جاتے ہیں۔ روٹی سے کھانا چاہیں تو ابلے ہوئے آلو کے قتلے ضرور ڈش میں رکھیں۔

More From Chinese Machli - مزید