Tomato Frittata Tips in Urdu - Tomato Frittata Totkay - Tip No. 1770

Urdu Totkay Tomato Frittata ٹماٹو فریٹاٹا (Tip No. 1770) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about European Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Tomato Frittata Recipe In Urdu

ٹماٹو فریٹاٹا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1770

اجزاء:
ہرا پیاز ایک عدد
ٹماٹر دو عدد (درمیانہ سائز کے)
پنیر(کدو کش کی ہوئی) کپ
انڈے دو عدد
تلسی کے پتے (کٹے ہوئے) چار عدد
نمک محض ذائقہ کے لئے
تازہ پسی ہوئی کالی مرچ ذائقہ کے لئے
خالص تیل دو چائے کے چمچ
ترکیب:
ہرے پیاز کو اُوپر والے سبز حصے سمیت اچھی طرح کاٹ لیں۔ ٹماٹر کو ذرا موٹے سلائس کی صورت میں کاٹ لیں۔ پھر تیل کو فرائنگ پین میں ڈال کر گرم کر یں اور ہرا پیاز ڈال کر ایک منٹ تک اتنا پکا ئیں کہ وہ سرخ ہو جائے۔ انڈوں کو تھوڑا سا پھینٹ کر برتن میں ڈال دیں، آنچ کو درمیانی کر کے ٹماٹر کے سلائسز کو انڈوں کے اوپر لےئر کی صورت میں ترتیب دے لیں۔ پھر اس کے اُوپر کدو کش کی ہوئی پنیر ڈالیں ، اُوپر تلسی کے پتے نمک اور کالی مرچ چھڑک دیں۔ مزیدا اتنا پکا ئیں کہ نیچے والا آمیزہ اپنی جگہ پر پختہ ہو جائے جبکہ اُوپر والی لئیر نمی لئے ہو۔ برتن کو گرم کرکے نیچے ایک یا دو منٹ تک رکھیں تاکہ اُوپر والی لئیر پھول کر سیٹ ہو جائے۔ اس کے بعد برتن کو آنچ سے دور کر لیں اورایک چوڑے پھل کا چمچ لیکر اس ”فریٹاٹا“ کو سرونگ ڈش پر رکھ لیں۔ پھر اسے چار حصوں میں کاٹ لیں اور فروٹ سلاد کے ساتھ پیش کریں۔ یہ فریٹا ٹا ایک ہلکی پھلکی مگر مطمئن کر دینے والی غذا ہے۔

More From European Dishes