Tamatar Pyaz Aur Pudinay Ka Salad Tips in Urdu - Tamatar Pyaz Aur Pudinay Ka Salad Totkay

ٹماٹر ،پیاز اور پودینے کا سلاد کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Tamatar Pyaz Aur Pudinay Ka Salad Recipe In Urdu

اجزاء:
گول گول ٹماٹر 500گرام
چھوٹے چھوٹے ٹماٹر 25گرام
پنیر 185گرام
خشک ٹماٹر کچلے ہوئے تین کھانے کے چمچ
پودینہ پیسا ہوا دو کھانے کے چمچ
ڈریسنگ کے لئے:
زیتون کا تیل سات کھانے کے چمچ
سرخ سرکہ تین کھانے کے چمچ
لہسن کی پوتھی کچلی ہوئی ایک عدد
کیٹر شوگر چائے کا چمچ
نمک ، مرچ حسب ضرورت
تیار کرنے کا طریقہ:
گول گول ٹماٹروں کو سلائس کی طرح کاٹیں اور انہیں ایک بڑی پلیٹ میں سجا کر رکھ دیں ۔ اب چھوٹے چھوٹے ٹماٹروں کو پلیٹ کے کناروں پر رکھیں پھر پنیر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے سلائس کی طرح کٹے ہوئے ٹماٹر روں کے اُوپر رکھیں ۔ اس کے بعد کچلے ہوئے خشک ٹماٹر اور پودینہ ان پر چھڑ کیں پھر اس پلیٹ کو پلاسٹک کے کور سے ڈھک کر ٹھنڈا ہونے دیں ۔ ڈریسنگ کے لئے تمام اجزاء کو کسی پیالے میں ڈال کر ہلائیں یا کسی بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح ملا لیں ۔ پیش کر تے وقت سلاد کے اُوپر ڈال کر دیں یہ سلاد چار سے چھ مہمانوں کے لئے کافی ہے ۔

More From Mixed Salad - مزید