Vanilla Icecream Tips in Urdu - Vanilla Icecream Totkay - Tip No. 6000

Urdu Totkay Vanilla Icecream ونیلا آئسکریم (Tip No. 6000) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Vanilla Ice Cream in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Vanilla Icecream Recipe In Urdu

ونیلا آئسکریم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6000

نان اسٹک پین میں دودھ اور کریم ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں
 اور لکڑی کے چمچے سے مکس کریں پیالے میں انڈے کی زردی،ونیلا ایسنس اور شکر ڈال کر خوب پھنیٹیں ،اس کے بعد اس میں کریم اور آدھی پیالی دودھ کے آمیزے کو زردی میں ڈال کر بیٹر سے اچھی طرح مکس کریں
اس کے بعد زردی والے آمیزے کو سوس پین میں گرم ہوتے ہوئے آمیزے میں شامل کر کے ہلکی آنچ پر آٹھ منٹ تک پکائیں
 آمیزہ اتنا گاڑھا ہوجائے کہ چمچے پر اس کی کوٹنگ سی بننے لگے تو سوس پین کو چولہے سے ہٹا لیں آمیزے کو چھان کر سانچے میں ڈالیں اور ڈھانپ کر فریزر میں رکھیں
 اس کے بعد نکال کر بیٹر سے پھینٹ کر دوبارہ چھ سے آٹھ گھنٹے کے لئے فریزیز میں رکھ دیں مزیدار آئسکریم تیار ہے۔

More From Vanilla Ice Cream