Vegetable Cutlets Aur Nachni Tips in Urdu - Vegetable Cutlets Aur Nachni Totkay - Tip No. 1780

Urdu Totkay Vegetable Cutlets Aur Nachni ویجیٹیبل کٹلٹس اور ناچنی (Tip No. 1780) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Vegetable Cutlets Aur Nachni Recipe In Urdu

ویجیٹیبل کٹلٹس اور ناچنی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1780

اجزاء:
ادرک چار سینٹی میٹر ٹکڑا
لہسن پانچ پوتھیاں
ہرا دھنیا ایک گٹھی
ہری مرچ دو عدد
پھول گوبھی چھ بڑے پھول
گاجر یں دو عدد
مٹر ایک کپ
آلو (بڑے) تین عدد
پیاز(بڑا) ایک عدد
ناچنی مستویٰ 100گرام
نمک 3/4چائے کا چمچ
سوجی ضرورت کے مطابق
خالص تیل فرائی کرنے کے لئے
ترکیب:
ادرک، لہسن، ہرے دھنیے کے پتوں اور ہری مر چوں کو گرائنڈ کر کے پیسٹ بنا لیں۔ پھول گوبھی اور گاجر کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی صورت میں کاٹ لیں ۔ پیاز کو بھی صفائی سے کاٹ لیں۔ پھول گوبھی، گاجر اور مٹروں کو ایک ساتھ اتنا بوائل کر یں کہ وہ اچھی طرح گل جائیں ۔ پھر انہیں آہستہ آہستہ کچل کر ملیدہ سابنا لیں ۔ آلوؤں کو چھلکوں سمیت الگ سے پریشر ککر میں اتنا پکا ئیں کہ اچھی طرح گل جائیں ، انداز اََ پانچ سے سات منٹ تک پکا ئیں ۔ اس کے بعد چھیل کر انہیں اچھی طرح دھو لیں۔ پھر سبزیاں آلو ناچنی مستویٰ ، گرائنڈ کی ہوئی پیسٹ پیاز اور نمک کو آپس میں اچھی طرح ملا کر بغیر پانی ڈالے گوندھ کر پیٹھی سی بنا لیں۔ سلیوفین یا بٹر پیپر لے کر اُس پر سوجھی ڈالیں۔ پھر پیٹھی کا ایک لیموں کے برابر سائز کا گیند لیکر اسے سوجھی کے اوپر ہموار کر لیں ، اوپر بھی تھوڑی سی سوجھی ڈال لیں۔ ایک تو الیکر اُس پر تیل گرم کر یں اور پھر سبزی کے کٹلٹس ڈال کر اتنا فرائی کر یں کہ دونوں طرف سے سنہری رنگت اختیار کر لیں۔ اس کے بعد پلیٹ میں ڈال کر گرم گرم چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Cutlus Aue Kebab