Sabziyon Ki Haleem Tips in Urdu - Sabziyon Ki Haleem Totkay

سیزیوں کی حلیم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Sabziyon Ki Haleem Recipe In Urdu

اشیاء:
پالک چھ گڈی
سفید گول کدو ایک عدد
آلو آدھ پاؤ
ٹماٹر آدھ پاؤ
بینگن آدھ پاؤ
مونگ کی دال ایک چھٹانک
چنے ایک چھٹانک
پیاز ایک عدد
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
لال مرچ ثابت چند عدد
ہلدی پسی ہوئی پاؤ چائے کا چمچہ
زیرہ اور پسی ہوئی سرسوں آدھا چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
گھی چار کھانے کے چمچے
ترکیب:
پالک کو کاٹ لیں۔ گول کدو ،آلو، ٹماٹر اور بینگن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ دالوں کو پانی میں بھگو دیں۔ پیاز کو باریک کتر لیں اور ادرک ،لال مرچ کو پیس لیں۔ گھی گرم کر کے زیرہ کو ہلکا سا تل لیں ۔ اب سارے مصالحے ،دال، سبزیاں ڈال کر ڈھکن بند کر دیں۔ اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں ۔ جب سب گل جائے تو اسے اچھی طرح گھوٹ دیں۔

More From Vegetable Dishes - مزید