Vegetable Rice Kofta Kari Tips in Urdu - Vegetable Rice Kofta Kari Totkay - Tip No. 2068

Urdu Totkay Vegetable Rice Kofta Kari ویجی ٹیبل رائس کوفتہ کری (Tip No. 2068) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kebab, Liver, Kofta Aur Tikka in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Vegetable Rice Kofta Kari Recipe In Urdu

ویجی ٹیبل رائس کوفتہ کری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2068

اشیاء:
پیاز چار عدد
ہری پیاز(باریک کاٹ لیں) دو عدد
گاجر دو عدد(چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں)
مٹر(ابال لیں) ایک کپ
سیم کی پھلی(کٹی ہوئی) کپ
آلو(کیوبز میں کاٹ لیں) دو عدد
شملہ مرچ(چوکور کاٹ لیں) دو عدد
ٹماٹر (چوپ کر لیں) چار عدد
تیل 1کپ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
دہی 250گرام
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ
ہرا دھنیا(گارنشنگ کے لیے) حسب ضرورت
چاولوں کے کوفتوں کے لیے:
قیمہ 250گرام
چاول(ابلے ہوئے) ایک کپ
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچے
ثابت زیرہ اور دھنیا ایک کھانے کا چمچہ(بھون کر پیس لیں)
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ہری مرچ(پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچہ
انڈ ا یک عدد
نمک حسب ذائقہ
ترکیب برائے کوفتہ:
قیمہ میں چاول ، ہرا دھنیا، زیرہ ، دھنیا، گرم مصالحہ پاؤڈر، ہری مرچ، نمک اور انڈا پھینٹ کر مکس کر لیں اور چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا کر رکھ لیں۔
ترکیب برائے ویجی ٹیبل کری:
ایک پین میں تیل گرم کر یں اور پیاز براؤن کر لیں۔ اس کو جاذب پیپر پر نکال کر ٹھنڈا کر لیں اور پیس لیں۔ دوبارہ اسی پین میں تیل گرم کر یں اور اس میں تمام سبزیاں ڈال کر پانچ منٹ تک فرائی کر یں اس کے بعد نمک، مرچ، ہلدی ، گرم مصالحہ، پسی ہوئی پیاز ڈال کر مکس کر یں۔ دہی میں ایک کپ پانی ملا کر پھینٹ لیں اور اس کو بھی سبزیوں میں ڈال دیں۔ آنچ تیز کر کے تمام کوفتے ڈال دیں، پکنے لگے تو آنچ بالکل دھیمی کر کے 20منٹ تک پکائیں لیکن چمچہ نہیں چلائیں۔20منٹ بعد ہرا دھنیا ڈال کر پانچ منٹ تک رکھنے کے بعد سرو کر یں۔

More From Kebab, Liver, Kofta Aur Tikka