Sabzion Aur Akhrot Ka Salad Tips in Urdu - Sabzion Aur Akhrot Ka Salad Totkay

سبزیوں اور اخروٹ کا سلاد کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Sabzion Aur Akhrot Ka Salad Recipe In Urdu

اجزاء:
گاجریں 250گرام
پھول گوبھی ڈنھٹل کے بغیر 185گرام
سویا ایک گٹھلی
ہرا پیاز 4عدد
پنیر 185گرام
اخروٹ کی گریاں 30گرام
مونگ پھلی اور کاجو 60 گرام
پودینہ پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
ادرک پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
ڈریسنگ کے لئے:
میونیز 4کھانے کے چمچ
دہی 4کھانے کے چمچ
کالی مرچ حسب ذائقہ
تیا ر کرنے کا طریقہ:
گاجروں کو دھونے کے بعد ایک بڑی ٹرے میں ڈال دیں ۔ اب گوبھی کے چھوٹے چھوٹے پھول علیحدہ کاٹیں ۔ باقی تمام اجزاء کو ایک ایک کر کے بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔ڈریسنگ کے لئے تما م اجزاء ایک پیالے میں ڈال کر چمچ سے اچھی طرح ملائیں ۔اب گاجروں والی ٹرے میں گرائینڈ ر والا مکسچر ملا ئیں اور اس پر ڈریسنگ ڈال کر کھائیں۔

More From Fruit Chat, Fruit And Dried Fruits Dishes - مزید