Egg Velvet Tips in Urdu - Egg Velvet Totkay - Tip No. 2021

Urdu Totkay Egg Velvet ایگ ویلوٹ (Tip No. 2021) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Eggs And Vegetables in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Egg Velvet Recipe In Urdu

ایگ ویلوٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2021

اجزا:
انڈے 250گرام
بانسی کونپلیں 50گرام
پیاز 50گرام
ہرے دھنئے کے چند پتے
روسٹ بیف 50گرام
خشک چینی کھمبیں 12گرام
ادرک 25گرام
نمک پانچ گرام
ایم ایس جی پانچ گرام
پسی ہوئی کالی مرچ ضرورت کے مطابق
پانی میں تحلیل کارن سٹارچ
چربی 100گرام
ترکیب تیاری:
روسٹ بیف کاٹیں۔ بانسی کونپلیں اور کھمبیں بیف چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹیں۔ پیاز اور ادرک کو دھوئیں ۔ ریزہ ریزہ کر لیں۔ انڈے پھینٹیں ۔ نمک ، ایم ایس جی، کالی مرچ اس میں شامل کر یں۔ حسب ذائقہ تھوڑا سا آئل پین میں گرم کر یں۔ روسٹ ، بیف ، بانسی کونپلیں ، کھمبیں، پیاز، ادرک اس میں ڈال کر سٹر فرائی کر یں، چربی تیز آگ پر پین میں گرم کر یں۔ جب گرم ہوجائے انڈے اور گوشت کے آمیزے میں ڈال دیں۔ درمیانہ درجے کی آنچ پر فرائی کر یں۔ یہاں تک کہ دونوں طرف سے گولڈن براؤن ہو جائے۔ اس کو گاڑھا کرنے کے لیے سوپ سٹاک اور کارن سٹارچ سلیوشن مکس کر یں۔ اس پر سیسم آئل چھڑ کیں ۔ اور ہرے دھنئے کے ساتھ سجا کر پیش کر یں۔

More From Eggs And Vegetables