Akhrot Ki Barfi Tips in Urdu - Akhrot Ki Barfi Totkay

اخروٹ کی برفی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Akhrot Ki Barfi Recipe In Urdu

اجزاء:
اخروٹ کی گری تین سو پچھتر گرام
کھویا 250گرام
گھی 60گرام
پکانے والا رنگ حسب ضرورت
کیوڑہ اور چاندی کے ورق حسب ضرورت
ترکیب:
اخروٹ کی گری پیس لیجئے فرائنگ پین میں گھی کڑکڑئیے ۔اس میں کھویا بھون لیجئے چمچہ چلاتے رہیے ۔ کھویا ہلکے بادامی رنگ کا ہو جائے تو اتار لیجئے اور سات سو پچاس گرام چینی میں ساٹھ گرام پانی ڈال کر گاڑھا شیرہ بنائیے۔اس میں پسے ہوئے اخرو ٹ، بھنا ہوا کھویا ، اور رنگ ڈال دیجئے ،چمچہ چلاتے رہیے ۔جب سب چیزیں یک جان ہوجائیں اور کناروں پر لگنی لگیں تو اتار لیجئے ایک طشتری میں گھی ڈال کر ساری
طشتری چپڑدیجئے اس پر کیا ہوا مادہ پھیلا دیجئے ٹھنڈا ہوکر سخت ہوجائے تو ٹکڑے کاٹ دیجئے اور ٹھنڈا ہوکر سخت ہو جائے تو ٹکڑے کاٹ لیجئے اور ان پر ورق لگا دیجئے اس فار مولے سے اخروٹ کی بڑی ہی لذیذ برفی تیار ہوتی ہے ۔

More From Barfi - مزید