Akhrot Aur Masalay Kay Cake Tips in Urdu - Akhrot Aur Masalay Kay Cake Totkay - Tip No. 3432

Urdu Totkay Akhrot Aur Masalay Kay Cake اخروٹ اورمصالحے کے کیک (Tip No. 3432) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Akhrot Aur Masalay Kay Cake Recipe In Urdu

اخروٹ اورمصالحے کے کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3432

اشیاء:
بیکنگ پاؤڈر ایک چمچہ
آدھے کٹے اخروٹ ایک اونس
نرم بھوری شکر تین اونس
نمک ایک چٹکی
مارجرین نرم چھ اونس
آئسنگ شوگر چھ اونس
پسی ہوئی دار چینی آدھا چمچ
انڈے تین عدد
میدہ چھ اونس
پسا ہوا مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
بُورا شکر تین اونس
مکھن تین اونس
ترکیب:
دو سات انچ کے ٹین کو چکنا کر یں۔میدہ بیکنگ پاؤڈر، نمک، دار چینی اورمصالحے کو ایک پیالے میں چھانیں۔ اخروٹ کے آدھے ٹکڑے الگ رکھ دیں اور باقی کے باریک ٹکڑے کر یں۔اخروٹ کو میدہ میں ملائیں۔ پھر مارجرین انڈے، بورا شکر اور بھوری شکر شامل کر یں۔ ایک بڑے چمچے نیم گرم پانی میں ملائیں اور دو منٹ تک پھینٹیں۔ اس کیلئے لکڑی کا چمچہ استعمال
کر یں۔ دونوں ٹین کے لئے مکسچر کو تقسیم کر یں۔ اوپر کے حصہ کو چکنا کر یں اورمعمولی آنچ پر تیس تاپینتیس منٹ تک پکائیں۔ ایک پیالہ میں آئسنگ شوگر کو چھانیں اورمکھن اور تھوڑے پانی کے ساتھ پھینٹیں۔ باقی مکھن کو ایک کیک کے اوپر لگائیں اور کیکوں کے درمیان میں مکھن بھر یں۔ ہر کیک کے اوپر اخروٹ کا ٹکڑا رکھیں ۔ یہ کیک دو مہینے تک فریج میں رکھا جا سکتا ہے۔ ٹھنڈا کرنے کا وقت چار سے پانچ گھنٹے تک ہے۔

More From Cake