White Beef Roll Tips in Urdu - White Beef Roll Totkay - Tip No. 4558

Urdu Totkay White Beef Roll وائٹ بیف رول (Tip No. 4558) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Roll in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

White Beef Roll Recipe In Urdu

وائٹ بیف رول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4558

پراٹھا کیلئے میدہ،نمک،گھی اور حسب ضرورت پانی کو اچھی طرح سے مکس کر لیں اور نرم ڈو گوندھ لیں
اب اس کے پیڑے بنا کر بیل لیں اور پراٹھے فرائی کرکے ایک طرف رکھ دیں
فلنگ کیلئے پین میں تیل گرم کرکے لہسن کا پیسٹ اور پیاز کا پیسٹ فرائی کر لیں
اب اس میں بیف کے ٹکڑے شامل کریں اور فرائی کر لیں
جب رنگ تبدیل ہونے لگے تو اس میں دہی ،پسی سفید مرچ،کٹی کالی مرچ، ہری مرچ اور نمک شامل کرکے بھون لیں
حسب ضرورت پانی شامل کرکے اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہوجائے اور گوشت گل جائے
اب اس میں کریم شامل کرکے مکس کرلیں اور اتار لیں
کوئلے کا دھواں دیں
اب پراٹھوں کے درمیان میں ہاٹ چلی سوس ،پیاز اور بیف کا آمیزہ ڈالیں
پھر سلاد پتے ڈال کر رول بند کرکے سرو کریں

More From Roll