Yakhni Pulao Tips in Urdu - Yakhni Pulao Totkay - Tip No. 1029

Urdu Totkay Yakhni Pulao یخنی پلاؤ (Tip No. 1029) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Yakhni Pulao Recipe In Urdu

یخنی پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1029

اشیاء:
گوشت آدھا کلو
پیاز دو عدد
ادرک 20گرام
لہسن ایک پوتھی
گرم مسالہ 50گرام
دھنیا ثابت آدھی پوتھی
سونف دو چمچے
دہی 150گرام
گھی 150گرام
چاول آدھا کلو
ترکیب:
ایک پتیلی میں گوشت دھو کر ایک لیٹر پانی کے ساتھ پکنے دیں ۔دھنیا ،سونف، ادرک، لہسن اور ایک عدد پیاز لے کر ایک باریک کپڑے کی پوٹلی بنا کر اس میں ڈال دیں اور یہ پوٹلی گوشت میں ڈال دیں ۔جب گوشت گل جائے تو اتار لیں ۔ اب ایک پتیلی میں گھی ڈال کر پیاز بادامی کریں اور پھر یخنی کی بوٹیاں الگ کر کے پیاز میں ڈال دیں ۔ تھوڑاسا پسا ہوا ادرک لہسن ڈالیں ۔گرم مسالہ اور دہی ڈال کر بھونیں۔جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو یخنی کا پانی ڈال دیں اور یہ دیکھ لیں کہ پانی اتنا ہوکہ چاول گل جائیں ۔ اگر پانی کم ہو تو اور ڈال دیں ۔ ابلنے پر چاول دھو لیں اور پکنے دیں چاول گل جائیں اور پانی خشک ہوجائے تو دم دے کر اتار لیں۔

More From Biryani Aur Pulao