Yakhni Pulao Tips in Urdu - Yakhni Pulao Totkay - Tip No. 6206

Urdu Totkay Yakhni Pulao یخنی پلاؤ (Tip No. 6206) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulao Pilaf in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Yakhni Pulao Recipe In Urdu

یخنی پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6206

مرغ ،الائچی ،کالی مرچ ،پیاز، لونگ اور نمک پانی میں ڈال کر چولھے پر چڑھادیں ۔
ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک پکنے دیں یہاں تک کہ یخنی بن جائے۔
اب چولھے سے اتار کر ٹھنڈا کرلیں ۔
مرغ باہر نکال لیں ۔
یخنی کم از کم چار کپ ضرور ہونی چاہیے۔
گوشتے کو ہڈیوں سے الگ کرلیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں ۔
چاول اچھی طرح دھولیں ،اور چھلنی میں رکھ کر سوکھنے کے لیے چھوڑدیں ۔
چاول قدرے خشک ہو جائیں تو ایک بڑے برتن یادیگچی وغیرہ میں گھی ڈال کر پیاز بھونیں یہاں تک کہ سنہری ہو جائیں ۔
اب اس میں لہسن اور ادرک ڈال کر مزید ایک دو منٹ تک بھونیں ۔
اس دوران چمچہ مسلسل چلاتے رہیں ۔
اب چاول شامل کردیں اور درمیانی آنچ پر پانچ منٹ تک بھونیں ۔
اس دوران سوراخ دار چمچے سے مسلسل چلاتے رہیں ۔
اب دیگچی میں گرم یخنی ،گرما مسالا،پسی لائچی ،ڈیڑھ کھانے کا چمچہ نمک، عر ق گلاب، کشمش اور گوشت ڈال دیں اور اچھی طرح چلائیں ۔
پھر دیگچی کو ڈھک دیں ،اور دھیمی آنچ پر بیس منٹ تک پکنے دیں۔
 اس دوران ڈھکن نہ ہٹائیں اور نہ ہی چمچہ چلائیں ۔
چاول پک جائیں تو چولھے سے اُتار لیں ۔ڈش میں احتیاط سے نکال لیں ۔
بادام ،مٹر کے دانوں اور انڈوں سے سجا کر پیش کریں ۔

More From Pulao Pilaf