Dahi Ka Halwa Two Tips in Urdu - Dahi Ka Halwa Two Totkay - Tip No. 796

Urdu Totkay Dahi Ka Halwa Two دہی کاحلو (Tip No. 796) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dahi Ka Halwa Two Recipe In Urdu

دہی کاحلو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 796


اجزاء:
بالائی آدھ کلو
سوجی 125گرام
گھی 250گرام
چینی سات سو پچھتر گرام
سبز الائچی 6دانے
بادام کی گری ساٹھ گرام
پستہ 40گرام
اخروٹ کی گری ساٹھ گرام
کیوڑا حسب ضرورت
ترکیب:
ملائی کو خوب پھینٹ لیں ۔ اس میں سوجی حل کر لیں چینی میں سواکلو پانی ڈال کر شیرہ بنائیں ۔کھلے منہ کے پتیلے میں ڈال کر کڑکڑائیں ۔اس میں سبز الائچیاں ڈال کر تل لیں ۔ پستہ بادام ، اخروٹ ، ڈال کر بھون لیں ،سوجی ملائی میں حل کی ہوئی ، ڈال دیں ، ساتھ ہی زعفران اور چینی کا قوام ڈال دیجئے ۔ چمچہ چلاتے جائے آ نچ دھیمی رکھیے ، شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے چینی پانی خشک ہو جائے بالائی کی نمی خشک ہو جائے ۔ قوام کی رنگت بدلنے لگے ۔اور پھر اس سے خوشبو آنے لگے اور سوجی اور ملائی گھی چھوڑدے توکیوڑا ڈال کر اتار لیجئے ۔ چند منٹ ڈھکا رہیے دیجئے
طشتری میں حلوا نکال دیجئے ۔ چاندی کے ورق لگا دیجئے بادام اور پستہ ورقوں کے گرد سجادیں ۔گلاب کی پتیاں بھی سجا دیں اور اسکے درمیان انگورو ں کا گچھارکھ دیجئے ۔ اس کے علاوہ گلاب کے پھول لگا کر بھی سجاوٹ کر سکتے ہیں ۔

More From Halwa Jaat