Bihari Kabab 2 Tips in Urdu - Bihari Kabab 2 Totkay

بہاری کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Bihari Kabab 2 Recipe In Urdu

اجزاء:
گوشت کے پارچے ایک کلو
پیاز ایک پاؤ
دہی پاؤ
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
کچا پپیتا دو چمچے
سفید زیرہ ایک چمچہ
سرخ مرچ تین چمچے
نمک حسب ذائقہ
گرم مصالحہ ایک چمچہ
گھی یا تیل حسب ضرورت
ترکیب:
گوشت کو اچھی طرح دھو کر اس کا پانی ہاتھ سے نکال دیں پھر کسی چھلنی میں پانی نچڑنے کے لئے رکھ دیں۔ ادرک اور پپیتے کو سل پر باریک پیس کر اور اس میں نمک ملا کر اس کو گوشت پر مل دیں۔ ادرک اور پپیتے کو سل پر باریک پیس کر اور اس میں نمک ملا کر اس کو گوشت پر مل دیں پھر اس گوشت کو ڈیڑھ یا دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ پیاز، سفید زیرہ، کالی مرچ، سرخ مرچ، نمک اور گرم مصالحہ کو اچھی طرح پیس لیں اور گھی یا تیل میں ان چیزوں کو ملا لیں اور یہ تمام آمیزہ گوشت میں اچھی طرح دونوں ہاتھوں کی مدد سے ملا دیں۔ اب انہیں سیخوں پر لگائیں۔ کوئلے انگیٹی میں بھر کر دہکائیں اور سیخوں کو ہلکی آنچ پر سینک لیں۔ بہاری کباب تیار ہیں۔ خود بھی کھائیں اور مہمان کو بھی کھلائیں۔

More From Cutlus Aue Kebab - مزید