Mango Ice Cream Tips in Urdu - Mango Ice Cream Totkay

مینگو آئس کریم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Mango Ice Cream Recipe In Urdu

اشیاء:
دودھ ایک لیٹر
کسٹرڈ پاؤڈر کھانے والے دو چمچے
چینی حسب پسند
آم قلمی 250گرام
مکھن 50گرام
بالائی 50گرام
ترکیب:
ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور پکنے دیجئے۔ پک پک کر دودھ تین چوتھائی رہ جائے تو اس میں حسب پسند چینی ملا دیجئے۔ کسٹرڈ پاؤڈر کو تھوڑے سے دودھ میں حل کر کے تھوڑا تھوڑا دیگچی میں ڈالیے اور ساتھ چمچہ ہلاتے جائیے، تاکہ گٹھلی نہ بن جائے۔ کسٹرڈ پاؤڈر ڈالنے کے بعدمکھن ڈال دیجئے اور اچھی طرح چمچہ ہلا کر دیگچی نیچے اتار لیجئے اور کسی ٹھنڈی جگہ یا ہوا میں ٹھنڈی ہونے کے لئے رکھ دیجئے۔ آم کو دھو کر کاٹ لیجئے۔ چھلکا اور گٹھلی پھینک دیجئے اور گودے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ہاتھ سے مسل کر چمچے کی مدد سے خوب پھینٹئے اور دودھ ٹھنڈا ہونے پر آم کا یہ گودا اس میں ملا دیجئے۔ بالائی بھی پھینٹ کر ڈال دیجئے۔ اب مدھانی سے اس آمیزے کو خوب پھینٹئے اور آئس کریم بنانے والی مشین کے ڈبے میں ڈال کر ڈھکنا خوب اچھی طرح بند کر دیجئے۔ برف کوٹ کر اور اس میں نمک اور قلمی شورہ ملا کر دودھ والے ڈبے کے چاروں طرف بھر دیجئے اور دس پندرہ منٹ بعد مشین کی ہتھی گھمانا شروع کیجئے۔ کوئی 4/3گھنٹے بعد جب آئس کریم جمنے والی ہو گی تو مشین کی ہتھی سخت ہو جائے گی۔ ڈھکنا ذرا سا کھول کر دیکھ لیجئے۔ آئس کریم جم گئی ہو تو کپ یا گہری پلیٹ میں نکال لیجئے۔ اگر مشین کی بجائے فریج سے آئس کریم تیار کرنا مقصود ہو تو تیار شدہ دودھ سانچے میں ڈال کر آئس بکس میں رکھ دیجئے۔ چار گھنٹے بعد آئس کریم جم جائے گی۔

More From Homemade Icecream - مزید