Zafran Aur Mushroom Ka Salad Tips in Urdu - Zafran Aur Mushroom Ka Salad Totkay

زعفران اور مشروم کا سلاد کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Zafran Aur Mushroom Ka Salad Recipe In Urdu


اجزاء:
چکن سٹاک 3کپ
مشروم 375گرام
زتیون کا تیل 4کھانے کے چمچ
ہرا پیاز کترا ہوا ایک عدد
زعفران چائے کا چمچ
مرغی کا گوشت ہڈی کے بغیر پکا ہوا 240گرام
سفید سرکہ 2کھانے کے چمچ
پودینے کی پتیاں ایک کھانے کا چمچ
نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ
گندم کے دانے 250گرام
تیار کرنے کا طریقہ:
چکن سٹاک ، زعفران اور گندم کو ایک بڑے ساس پین میں ڈال کر ابالیں ۔ جب پانی کھولنے لگے تو ساس پین کو ڈھک کر آدھے گھنٹے تک بند چولہے پر پڑا رہنے دیں ۔اس کے بعد ایک بڑے برتن میں ڈال کر ٹھنڈا ہونے دیں ۔اس دوران مشروم کو باریک باریک کتر لیں ۔ فرائی پین میں تیل کو گرم کریں اور اس میں مشروم کو ڈال کر چار منٹ تک پکائیں۔ پھر ایک چمچ کی مدد سے مشروم کو نکال کر چکن اور گندم والے ساس پین میں ڈال دیں ۔اب ساس پین میں سرکہ ڈال کر تیز آنچ پر ایک منٹ تک پکائیں ۔پھر اسے بھی ساس پین میں ڈال دیں ۔ اب اس میں پودینے کی پتیاں اور حسب ذائقہ نمک مرچ ڈالیں اور ٹھنڈا ہونے دیں ۔زیادہ بہتر ہوگا کہ اگر ساس پین کو پلا سٹک کے کورمیں لپیٹ کر فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔

More From Mixed Salad - مزید