Zafrani Barfi Tips in Urdu - Zafrani Barfi Totkay - Tip No. 738

Urdu Totkay Zafrani Barfi زعفرانی برفی (Tip No. 738) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Barfi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Zafrani Barfi Recipe In Urdu

زعفرانی برفی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 738

اجزاء:
کھویا چارکلو
چینی پانچ کلو
زعفران 10گرام
روح گلا ب (یا)روح کیوڑا ساٹھ گرام
چاند ی کے ورق حسب ضرورت
زعفرانی رنگ حسب ضرورت
طریقہ:
پانچ کلو چینی کی چاشنی تیار کریں۔چاشنی کو کچی لسی (دودھ اور پانی ) سے اچھی طرح صاف کر لیں ۔جب تین تار کی چاشنی تیار ہوجا ئے توکراہی کو اتار کر اس میں تازہ کھویا اگر ملائم ہو تو سیر ورنہ بصورت دیگر کھویا اگر سخت ہو تو چار سیر ملا کر خوب گھوٹیں حتی کہ مرکب یکجان ہو جائے 10گرام روح گلاب یا روح کیو ڑہ میں اچھی طرح سے حل کر کے برفی میں ملا کر کھو لیں ۔ جب جمنے کے قر یب آئے تو تھال میں پھیلا کر جمالیں اور جم جا نے پر ورق لگا کر حسب پسند ٹکڑے کا ٹ لیں نہایت لذیز برفی تیار ہے ۔
نوٹ:
۱۔ جس قدر برفی تیار کرنی ہو اسی کے مطابق چاشنی تیار کریں ۔
۲۔جب تھال میں چاشنی نہ جمے تو اسے پھر کڑاہی میں ڈال کر ملائیں اور دوبارہ پکنے پر تھال میں انڈیل دیں ۔
۳۔نہ جمنے کی حالت میں دو بارہ کڑاہی میں چڑھانے پر نصف پر مزید چینی ڈالنے پر کام چل سکتا ہے اور چاشنی درست ہو سکتی ہے ۔چاشنی تیار کر تے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آگ کی آنچ بہت تیز نہ ہو۔

More From Barfi