Zafran Ki Bread Tips in Urdu - Zafran Ki Bread Totkay - Tip No. 1001

Urdu Totkay Zafran Ki Bread زعفران کی بریڈ (Tip No. 1001) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Zafran Ki Bread Recipe In Urdu

زعفران کی بریڈ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1001

اشیاء:
زعفران چند تنکے
اُبلا ہوا پانی پوناکپ
آٹا 2کپ
نمک آدھا چائے کا چمچ
خمیر 1چائے کا چمچ
زیتون کا تیل 1کھانے کا چمچ
لہسن 2پوتھی کتری ہوئی
سرخ پیاز 1عددسلائس کیا ہوا
روز میری چند پتے
سیا ہ زیتون 12دانے بیج نکال کر کچلے ہوئے
زیتون کا تیل 1کھانے کا چمچ
ترکیب:
1۔جگ میں زعفران کے تنکے ڈالیں اور اوپر سے اُبلا ہوا پانی ڈال کر ڈھکن ڈھک دیں یہاں تک پانی نیم گرم رہ جائے۔
2۔آٹا نمک زیتون کا تیل اور خمیر فوڈ پرسیسر میں ڈالیں آہستہ آہستہ زعفران ملا پانی ڈالتے جائیں یہاں تک کہ آٹا اچھی طرح گندھ جائے اور نرم ہو جائے ۔
3۔آٹے کو لکڑی یا پتھر کے تحت پر ڈالیں اور ہاتھوں سے گوندھیں اسے پیالے میں رکھیں اور اوپر سے پلاسٹک کی شیٹ سے ڈھانپ دیں۔30۔40منٹ تک یونہی پڑا رہنے دیں یہاں تک کہ آٹے کا سائز لگ بھگ دُگنا ہو جائے۔
4۔آٹے کو لکڑی یا پتھر کے تحت پر رکھیں اور آدھا انچ موٹی بیضوی شکل کی روٹی بنا لیں ۔ اسے بیکنگ شیٹ پر رکھ کر20۔30منٹ کیلئے چھوڑ دیں یہاں تک کہ روٹی سائز مزید بڑھ جائے۔
5۔اوون کوF ْ400 پر گرم کر لیں ۔انگلیوں کی مدد سے روٹی پر چھوٹے چھوٹے دباؤدار نشانات بنائیں ۔
6۔روٹی پر پیاز کے سلائس روز میری زیتون چھڑک دیں اور ہاتھوں سے تھوڑا سادبا دیں اوپر سے زیتون کے تیل کی ہلکی سے تہہ لگائیں اور کم از کم 25۔30منٹ بیک کر لیں ۔زعفران کی بریڈ تیار ہو جائے گی۔
غذائیت:
توانائی 1047کیلوریز
چکنائی 29.15گرام
جاذب چکنائی 4.06گرام
کولیسٹرول 0
فائبر 9.48گرام

More From Baked Dishs