Zafrani Sada Pulao Tips in Urdu - Zafrani Sada Pulao Totkay

زعفرانی سادہ پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Zafrani Sada Pulao Recipe In Urdu

اجزاء:
باسمتی چاول 225گرام
بڑی پیاز(باریک کٹی ہوئی) ایک عدد
لونگیں چار عدد
دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا
ٹماٹر(باریک کٹے ہوئے) دو عدد
زعفران ایک چٹکی زراسے
گھی 100گرام
تیز پات دو پتے
سیاہ مرچ چھے دانے
پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
(گرم پانی میں حل کیا ہوا)
ترکیب:
چاولوں کو اچھی طرح صاف کر کے پانی میں20منٹ کے لئے بھگو دیں۔ گھی گرم کر یں اور اس میں آدھی پیاز ،تیز پات، لونگ، سیاہ مرچ، بڑی الائچی اور دار چینی ڈال کر سرخ کر لیں اس میں چاول، پسی ہوئی ہلدی، نمک اور ٹماٹر ڈال دیں۔ پانی ڈال کر دس منٹ تک ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے اور چاول گل جائیں۔ اب زعفران چھڑک دیں ا ور بچی ہوئی پیاز کو تھوڑے سے گھی میں سرخ کر کے اوپر سے ڈال دیں۔

More From Biryani Aur Pulao - مزید