Zafrani Chawal Tips in Urdu - Zafrani Chawal Totkay

زعفران چاول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Zafrani Chawal Recipe In Urdu

اشیاء:
چاول آدھ کلو
گھی ڈیڑھ چھٹانک
بڑی الائچی چھ عدد
لونگ پانچ عدد
دار چینی چار ٹکڑے
پیاز ایک عدد بڑا سائز
چوزے کی یخنی تین پیالی
زعفران آدھ ٹی اسپون
نمک حسب پسند
ترکیب:
پیاز کو چھیل کر اسے باریک باریک کاٹ لیں۔ چاول تین پیالی ٹھنڈے پانی میں آدھے گھنٹے تک کے لئے بھگو دیں۔ آدھا ٹی اسپون زعفران تین چمچ گرم پانی میں بھگو کر رکھ دیں ۔ تین پیالی چوزے کی یخنی نکالنے کے لئے ایک چوزہ (مرغ کا گوشت)ایک بڑا پیاز، ایک پوتھی لہسن، سوکھا دھنیا، ململ کے صاف چھوٹے کپڑے میں باندھ کر رکھ لیں۔ دار چینی، سیاہ مرچ، دو عدد بڑی الائچی اور دو عدد لونگ، ان سب اشیاء کو پانچ پیالی پانی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیا جائے۔ جب یہ تمام اشیاء خوب اچھی طرح پک جائیں اور گوشت گل جائے اور دیگچی میں تین پیالی یخنی باقی رہ جائے تو دیگچی کو چولہے پر سے اتار لیں اور ان سب چیزوں کو چھاننی میں چھان لیا جائے۔ یخنی الگ ہو جائے گی۔ اسے کسی برتن میں ڈال کر الگ رکھ لیں۔ اب گھی میں تمام مصالحے ڈال کر دو اڑھائی منٹ تک پکائیں۔ پھر پیاز کو سرخ کر لیا جائے اور اس میں چاول ڈال دئیے جائیں۔ ان چاولوں کو دھیمی آنچ پر پانچ منٹ تک بھونیں۔ پھر اس کے اوپر سے یخنی ڈال دیں اور اس کے ساتھ ہی زعفران بھی ملا دیا جائے۔ پھر ان سب کو دھیمی آنچ پر 20،25منٹ تک پکائیں جب آپ دیکھیں کہ پانی جذب ہو چکا ہے اور چاول گل چکے ہیں تو کچھ دیر دم پر رہنے دیں اور پھر چولہے سے اتار لیں۔ لذیذ زعفرانی پلاؤ تیار ہے۔

More From Biryani Aur Pulao - مزید