Zahi Viewsi Bao Tips in Urdu - Zahi Viewsi Bao Totkay

ژہی ویوسی باؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Zahi Viewsi Bao Recipe In Urdu


اجزاء :
تازہ کھمبیں 75گرام
کینڈبانس کی کونپلیں 100گرام
خشک چینی کھمبیں 75گرام
چینی 10گرام
نمک پانچ گرام
چکن سٹاک 100ملی لیٹر
تازہ سبز سویا بین 25گرام
ایم ایس جی 1 گرام
کارن سٹارچ سلیوشن پانچ ملی لیٹر
سیسم آئل 10ملی لیٹر
( 65ملی لیٹر صرف ہوتا ہے)
ترکیب تیاری:
خشک کھمبوں کو گرم پانی میں تیس منٹ بھگوئیں ۔ تازہ کھمبیں کاٹیں ۔بھگوئی کھمبیں اور موسم سرما کی بانس کونپلوں کو 2.5 سینٹی میٹر لمبے اور 1.5سینٹی میٹر چوڑے سلائسوں میں کاٹ لیں۔
پکانے کی ترکیب:
۱۔ پین کو تیز آگ پر کر یں ۔ ویجی ٹیبل آئل ڈال دیں۔ آئل کو اتنا گرم کر یں کہ بلبلے چھوڑنے لگے ۔ کھمبیں اور بانس کی کو نپلیں ڈال کر ایک منٹ ڈیپ فرائی کر یں۔ چھلنی کے ساتھ آگ سے اتار یں اور نچوڑ لیں۔
۲۔ آئل میں سے ۲۰۵ملی لیٹر نکال لیں اور پین کو تیز آگ پر رکھ دیں۔ اس میں کھمبیں ، بانس کی کونپلیں اور ہری سویا بین کی پھلیاں ڈال دیں۔ سٹر کر یں چینی ، نمک اور چکن سٹاک شامل کر دیں۔ جوش دلائیں۔ ایم ایس جی شامل کر دیں، آگ کو درمیانہ درجہ کی کر دیں ۔ اور ایک منٹ تک ابا لیں۔ کارن سٹارچ سلیوشن شامل کر یں۔ سٹر کر یں اور تمام پرسیسم آئل چھڑک دیں۔ پلیٹ میں ڈالیں اور پیش کریں۔

More From Chinese Food - مزید