Darbari Zarda Tips in Urdu - Darbari Zarda Totkay - Tip No. 3786

Urdu Totkay Darbari Zarda درباری زردہ (Tip No. 3786) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Zarda, Meethe Chawal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Darbari Zarda Recipe In Urdu

درباری زردہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3786

چاول صاف کر کے دو لیٹر پانی میں آدھے گھنٹے تک بھگوئے رکھیں
پتیلے میں سوالیٹر پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں
پانی جوش کھانے لگے تو چاول نتھار کر ڈال دیں
آہستہ آہستہ چاولوں کو ہلاتے رہیں
چاول ایک کنی پر پک جائیں تو پانی نکال کر چاول طباق میں پھیلا دیں تاکہ بقیہ پانی خشک ہو جائیں
کشمش پانی میں بھگو دیں
باداموں کا چھلکا اتار لیں
باریک کتر لیں
جوش کھائے ہوئے دودھ میں چینی گھول لیں اور کھویا پھینٹ کر حل کر لیں
دیگچے میں چاول، چینی، دودھ،م کھویا، زعفران ،ناریل ، بادام، کشمش اور پستہ ڈال دیں۔ دیگچے کو دونوں ہاتھوں سے اٹھا کر سہج سہج ہلائیں
چینی کا شیرہ بن جائے اور چاول گل جائیں تو فرائینگ پین میں گھی کو خوب گرم کر یں الائچیاں بھون لیں
بعد ازاں چاول اور کیوڑہ بھی ڈال دیں
مدہم آنچ پر دم لگا دیں
گھی اوپر آجائے تو اتار لیں
طشتری میں زردہ نکال کر کفیگر سے پھیلا دیں
ورق لگائیں
میوے کی ہوائیاں چھڑکیں
پسند ہو تو چھوہاروں کو دودھ میں ابال کر کاٹ کے سجا لیں

More From Zarda, Meethe Chawal