جب تک پاکستان قائم ہے آئین کی شق اٹھاون ٹو بی ختم نہیں‌ہوگی، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

ہفتہ 6 اکتوبر 2007 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اکتوبر۔2007ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں حکومت کے ایک سو ستانوے ووٹ ہیں‌جبکہ کچھ ووٹ باہر سے ملیں گے دوسری طرف چاروں صوبوں‌سے تین سو پچاس ووٹوں کا ہدف حاصل کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ وزیراعظم پاکستان مسلم لیگ، پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ سے ہوگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب تک پاکستان قائم ہے آئین کی شق اٹھاون ٹو بی ختم نہیں‌ہوسکتی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسی دولت کا کیا فائدہ کہ دو بھائی قتل، باپ پھانسی چڑہ گیا اور ماں اسپتال میں پڑی ہوئی ہے۔ انہوں‌نے کہا کہ بینظیربھٹو کو وطن واپسی آنے دیا جارہا ہے تو نوازشریف کو بھی آنے دیا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

جبکہ وزیر اطلاعات و نشریات محمد علی درانی نے کہا ہے کہ ٹکراؤ اور تصادم کی سیاست کا زمانہ گزر گیا ہے موجودہ حکومت جمہوری اور سیاسی عمل کے تسلسل پر یقین رکھتی ہے۔ ون ورلڈ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں‌نے کہا کہ سیاسی عمل میں استعفی کی سیاست کرنے والوں نے آمرانہ اور غیر جمہوری رویہ اختیار کیا ہے۔ محمد علی درانی نے کہا جو بھی سیاسی عمل میں برداشت، تحمل اوراخلاقیات کا مظاہرہ کریں گے وہ کامیاب رہیں گے۔ انہون نے دعوی کیا کہ صدر نے وردی میں رہتے ہوئے ملک کو جمہوری نظام دیا۔

متعلقہ عنوان :