غیرقانونی شناختی کارڈزوالوں کیخلاف31اگست کے بعد کاروائی شروع ہوجائیگی۔چوہدری نثارعلی

دو ہزار سے زیادہ غیرقانونی پاسپورٹ کینسل کیے،جعلی شناختی کارڈز اور پاسپورٹ ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے،کراچی اورسندھ میں رینجرز کو سیاسی فٹ بال نہ بنانا جائے،کراچی آپریشن مفت میں نہیں ہوا،آپریشن میں31اہلکارشہیدجبکہ89زخمی ہوگئے،وزیراعظم کی زیرصدارت اگلے ہفتے اہم اجلاس ہوگا،آرمی چیف بھی شریک ہونگے۔وفاقی وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 1 اگست 2016 18:04

غیرقانونی شناختی کارڈزوالوں کیخلاف31اگست کے بعد کاروائی شروع ہوجائیگی۔چوہدری ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اگست2016ء) :وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانی شناختی کارڈز رکھنے والے غیرملکیوں کیخلاف31اگست کے بعد باقاعدہ کاروائی شروع ہوجائیگی،جس کی 14سال قید ہوگی،دو ہزار سے زیادہ غیرقانونی پاسپورٹ کینسل کیے گئے،جعلی شناختی کارڈز اور پاسپورٹ ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے،کراچی اور سندھ میں رینجرز کو سیاسی فٹ بال نہیں بنانا چاہیے،کراچی آپریشن مفت میں نہیں ہوابلکہ اس آپریشن میں31افسران واہلکارشہید اور 89زخمی ہوگئے ہیں،وزیراعظم کی زیرصدارت اگلے ہفتے اہم اجلاس ہوگا،آرمی چیف اور انٹیلی جنس حکام بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈز کی تصدیق کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا۔

(جاری ہے)

شناختی کارڈز کی تصدیق کیلئے 6ماہ دیے تھے۔گزشتہ 13سالوں میں جعلی شناختی کارڈز بنتے رہے۔جو شناختی کارڈز جعلی ہیں وہ مشرف دور میں بنے۔ناقدین ہماری اصلاح کریں نہ کہ کیڑے نکالیں۔میڈیا اور تجزیہ کاروں نے اس مشق کو اچھی طرح دیکھا جبکہ چند نے کیڑے نکالنے کی کوشش کی۔

ان 15دنوں میں نادرا کو ایس ایم ایس26لاکھ کے قریب عوام کی طرف سے ازخود موصول ہوئے۔جبکہ نادرا نے 18لاکھ بھیجے ۔دو کروڑ 24لاکھ شناختی کارڈز کی پہلے مہینے میں تصدیق ہوئی۔ساڑھے دس کروڑ کل شناختی کارڈز ہیں۔ہیلپ لائن نمبرز پر 37ہزار کالز کیں۔مہم کے دوران23ہزار رہائشیوں کے خاندان کی شناخت نہیں ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شناختی کارڈز رکھنے والے غیرملکیوں کیخلاف31اگست کے بعد باقاعدہ کاروائی شروع ہوجائیگی،جس کی 14سال قید ہوگی،دو ہزار سے زیادہ غیرقانونی پاسپورٹ کینسل کیے گئے۔

ابھی تک 4افراد نے فون کر کے کہا کہ ہمارے پاس شناختی کارڈز ہیں لیکن ہم پاکستانی نہیں ہیں۔جنہوں نے غیرملکیوں کو شناخت کیا ہے ان کو انعام بھی دیا جائے گا۔جب یہ کام شروع کیا تو نادرا کے اندر سے تحفظات بھی تھے۔لیکن میں کہتا ہوں کہ نیت صاف ہو تو نتائج بھی ملتے ہیں۔ماضی میں پاکستانی پاسپورٹس انسانی اسمگلنگ کیلئے استعمال ہوئے۔سوا تین سال میں ایک بھی شخص کو غیرقانونی پاسپورٹ نہیں دیا گیا۔

دو ہزار سے زیادہ غیرقانونی پاسپورٹ کینسل کیے گئے۔ملا منصور کے علاوہ اور بھی لوگوں کے شناختی کارڈز منسوخ کیے گئے۔غیرقانونی شناختی کارڈز ادارے کی ملی بھگت سے بنتے ہیں۔کراچی میں رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں امید رکھتا ہوں نئے وزیراعلیٰ سندھ سے کہ رینجرز اختیارات کے حوالے سے جلد پیش رفت ہوگی۔ رینجرز اختیارات کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگیا ہے یہ بات میڈیا سے معلوم ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں دن دیہاڑے ہمارے فوجی جوان شہید ہوئے۔اسی طرح ایک رینجر کا جوان شہید کیاگیا۔جن کے قاتلوں بارے ابھی تک کچھ پتا نہیں چلا۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ میں رینجرز کو سیاسی فٹ بال نہیں بنانا چاہیے بلکہ ہمیں ان کو اعتماد اور سپورٹ دینے کی ضرورت ہے۔کراچی آپریشن مفت میں نہیں ہوا بلکہ اس آپریشن میں 31افسران اور اہلکارشہید اور 89زخمی ہوگئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے کراچی آپریشن سندھ حکومت کی مشاورت سے شروع کیا۔اب اس آپریشن کو عوام کی سپورٹ حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کہا کہ تھا کہ رینجرز پورے سندھ میں رہے گی۔بلاجواز چوکے چھکے نہیں مارنا چاہتا۔میں چاہتا ہوں کہ وفاقی اور سندھ حکومت کو مل کر اس آپریشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔رینجرزسےمتعلق نوٹیفکیشن صرف کراچی کیلیےنہیں پورےسندھ کیلیےہوتاہے۔

اندرون سندھ میں آپریشن کے دوران 154 آپریشن ہوچکےہیں۔آپریشن کے دوران 533 ملزمان کو گرفتارکیاجاچکاہے۔سال 2013 میں روزانہ پانچ سات دھماکے ہوتے تھے۔جس کے باعث نیشنل الیکشن پلان بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ بینرز تو کراچی اور سندھ میں بھی لگے ہیں۔تو وہاں کاروائی کیوں نہیں ہوئی ہے۔اگر سندھ میں حکومت نے لگوائے ہیں تو ذمہ داروں کو پکڑ کر منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پیپلزپارٹ ی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ہاں کچھ سیاسی ایشوز ہیں۔اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ بڑے لیڈر ہیں۔مجھےپیپلزپارٹی سےکوئی مسئلہ نہیں،بڑےسینئرلوگ ہیں جوقابل احترام ہیں۔یہ نہیں کہا کہ پیپلزپارٹی یا زرداری صاحب کرپٹ ہیں۔میڈیا میں بات آئی کہ عمران خان اوربلاول بھٹوایک کنٹینرپرہونگےعمران خان سے کہا تھا کہ کنٹینرز پر سوار ہونے سے پہلے سرے محل،تین محل دبئی میں ،ڈائمنڈ نیکلس اور سوئس اکاؤنٹ میں پڑے پیسے کس کے ہیں،7ملین ڈالرزکہاں سےآئے اس بارے بھی پوچھ لینا۔