سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شریف برادران کے نام خصوصی پیغام

نواز شریف نے عہد شکنی کی ، نواز شریف نے کئی یقین دہانیاں کروائیں لیکن وعدے وفا نہ کیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 فروری 2018 16:06

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شریف برادران کے نام خصوصی پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 فروری 2018ء) : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شریف بردران سے ناراضی کا اظہار کر دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دفتر سے ایک خصوصی پیغام شریف برادران کو بھجوایا گیا۔ پیغام میں کہا گیا کہ نواز شریف نے وعدہ خلافی کی۔ سعودی ولی عہد کے اس پیغام پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور نواز شریف کے مصالحت کار شخت پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

پیغام میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران بہت سی یقین دہانیاں کروائی تھیں لیکن وطن پہنچتے ہی وہ عہد شکنی کے مرتکب ہوئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو سعودی ولی عہد کے دفتر سے یہ پیغام پچھلے ہفتے بھجوایا گیا ۔ یاد رہے کہ دسمبر 2017ء میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سعودی عرب کے خصوصی طیارے میں سعودی عرب روانہ ہوئے جس کے بعد نواز شریف نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا اور وہاں شریف برادران نے سعودی حکام سے ملاقاتیں کیں۔